Sunday , February 5 2023
Breaking News
Home / Featured / آٹھ 8ارب65کروڑ روپے کی لاگت سے جناح ہسپتال میں نیا ایمرجنسی بلاک اور ٹراما سینٹر بنایا جائے گا: چودھری پرویزالٰہی

آٹھ 8ارب65کروڑ روپے کی لاگت سے جناح ہسپتال میں نیا ایمرجنسی بلاک اور ٹراما سینٹر بنایا جائے گا: چودھری پرویزالٰہی

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے جناح ہسپتال کی نئی ایمرجنسی و ٹراما سنٹرکے تعمیراتی کاموں کا باقاعدہ افتتاح کر دیا
ایمرجنسی وٹراما سینٹر کی7منزلہ عمارت 256بیڈز پر مشتمل ہوگی، کارڈیک ایمرجنسی کیلئے 24بیڈز، سرجیکل اور الائیڈ ایمرجنسی کیلئے 48 بیڈز مختص ہونگے
ڈائیگناسٹک سروسز بھی مہیا کی جائیں گی، منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا، ایمرجنسی میں تمام ادویات مفت فراہم کی جائیں گی
ڈاکٹر یاسمین راشد اور ان کی ٹیم صو بے کے عوام کو ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولتیں فراہم کرنے کیلئے شبانہ روز محنت کر رہی ہیں
لاہور 11جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے آج جناح ہسپتال کی نئی ایمرجنسی و ٹراما سنٹرکے تعمیراتی کاموں کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے کمپیوٹرکا بٹن دبا کر تعمیراتی کاموں کا آغاز کیا۔ وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ 8ارب65کروڑ روپے کی لاگت سے جناح ہسپتال میں نیا ایمرجنسی بلاک اور ٹراما سینٹر بنایا جائے گا۔ ایمرجنسی اور ٹراما سینٹر کی7منزلہ عمارت 256بیڈز پر مشتمل ہوگی۔ ایکسیڈنٹ اور دیگر ایمرجنسیز کیلئے بیڈز مختص کرنے کے علاوہ کارڈیک ایمرجنسی کیلئے 24بیڈز، سرجیکل اور الائیڈ ایمرجنسی کیلئے 48 بیڈز مختص ہوں گے۔ جناح ہسپتال میں مریضوں کے رش کے پیش نظرٹراما سینٹر اور نئی ایمرجنسی کاقیام ضروری تھا۔ نئی ایمرجنسی میں ڈائیگناسٹک سروسز بھی مہیا کی جائیں گی جن میں کیتھ لیب، پتھالوجی، ریڈیالوجی، فارمیسی بھی موجود ہو گی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ مریضوں اور لواحقین کی سہولت کیلئے لفٹ، ریمپ، ویل چیئر، سٹریچراوردیگرسہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ایمرجنسی بلاک و ٹراما سینٹر کے منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گااورایمرجنسی میں تمام ادویات مفت فراہم کی جائیں گی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور ان کی ٹیم صو بے کے عوام کو ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولتیں فراہم کرنے کیلئے شبانہ روز محنت کر رہی ہیں۔ صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرو میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹریاسمین راشد اور سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن احمد جاوید قاضی نے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کو نئے ایمرجنسی بلاک اور ٹراما سنٹر کے حوالے سے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر یاسمین راشد، صوبائی وزراء محسن لغاری، لطیف نذر، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی محمد خان بھٹی، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن احمد جاوید قاضی، سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل، چیف ایگزیکٹو آفیسر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب، ڈی جی پروٹو کول پنجاب عنصر نذیر، ڈی جی پی آر راؤ پرویزاختر، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج، ایم ایس جناح ہسپتال، چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ علامہ اقبال میڈیکل کالج، ممبر بورڈ آف مینجمنٹ بیرسٹر صاحبزادہ مظفر، پروفیسر مسعود راشد اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Check Also

Under nose of government terrorism is raising its head again, they are only worried about crushing opponents: Imran Khan

PDM and Shehbaz Sharif have nothing for providing relief to people, after incompetency, government also …