Friday , February 3 2023
Breaking News
Home / Featured / وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی اور ایم این اے حسین الٰہی کی زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی اور ایم این اے حسین الٰہی کی زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات

فاران خان کو انڈین ایجنٹ سمجھ کر الٹا کر سارا جسم زخمی کیا، ایک محب وطن پاکستانی کا قصور کیا ہے، پوری قوم کیلئے سوالیہ نشان ہے: عمران خان
عمران خان کی چودھری پرویزالٰہی کی فیملی ممبران کو نو فلائی لسٹ میں شامل کرنے کے اقدام کی مذمت، وفاقی حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی ہے
چاہے فاران خان پر تشدد کی بات ہو یا بندے اٹھانے کی بات ہو، شہبازشریف اور رانا ثناء اللہ کی ہر سازش ناکام ہو گی: چودھری پرویزالٰہی
انشاء اللہ، ناکامیاں شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کا مقدر ہیں، سیاست میں کبھی انتقامی کارروائی کی اور نہ یقین رکھتے ہیں
لاہور 11جنوری:۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور ایم این اے حسین الٰہی نے آج زمان پارک میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال اور اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اس موقع پر کہاکہ فاران خان کو انڈین ایجنٹ سمجھ کر الٹا کر سارا جسم زخمی کیا۔ ایک محب وطن پاکستانی کا قصور کیا ہے۔ پوری قوم کیلئے سوالیہ نشان ہے۔ عمران خان نے وزیراعلی چودھری پرویزالٰہی کی فیملی ممبران کو نو فلائی لسٹ میں شامل کرنے کے اقدام کی مذمت کی اور کہاکہ وفاقی حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی ہے۔ امپورٹڈ حکومت نے آئین و قانون کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ پنجاب میں وفاقی حکومت کی شب خون مارنے کی سازش ناکام ہو گی۔ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اراکین اسمبلی متحد ہیں اور وفاقی وزراء کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ سیاست میں کبھی انتقامی کارروائی کی اور نہ یقین رکھتے ہیں۔ چاہے فاران خان پر تشدد کی بات ہو یا بندے اٹھانے کی بات ہو۔ شہبازشریف اور رانا ثناء اللہ کی ہر سازش ناکام ہو گی۔ انشاء اللہ، ناکامیاں شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کا مقدر ہیں۔ وفاقی حکومت اقتدار کے لالچ میں بدترین انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے۔

Check Also

I don’t know on what agenda this caretaker government has come, our close associates are being targeted and picked up: Ch Parvez Elahi

Ch Parvez Elahi strongly condemns the kidnapping of senior lawyer Amir Saeed Rawn by some …