Friday , February 3 2023
Breaking News
Home / Featured / وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا تاریخی اقدام، 10لاکھ نوجوانوں کیلئے فری آن لائن آئی ٹی کورسز، پی آئی ٹی بی اور ملائیشین کمپنی کے درمیان معاہدہ

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا تاریخی اقدام، 10لاکھ نوجوانوں کیلئے فری آن لائن آئی ٹی کورسز، پی آئی ٹی بی اور ملائیشین کمپنی کے درمیان معاہدہ

چیئرمین پی آئی ٹی بی اور ملائیشین کمپنی ری سکلز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرنے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے، وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی مہمان خصوصی تھے
آن لائن ٹریننگ سے خود روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہونگے، 16سے 30برس کے نوجوانوں کو آن لائن ٹریننگ مفت دی جائیگی
نوجوانوں کو تربیت کیلئے ملائیشین کمپنی 12 ملین ڈالر کی ٹیکنیکل گرانٹ، مفت سبسکرپشنز پنجاب حکومت کومفت فراہم کریگی: چودھری پرویزالٰہی
حکومت ڈیجیٹل ہنر 2 پروگرام بھی شروع کرنے جا رہی ہے، یونیورسٹی طلبہ جدید ٹیکنالوجی ٹریننگ دی جائیگی: ڈاکٹر ارسلان خالد
لاہور 11جنوری:۔ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہاہے کہ صو بے کے 10لاکھ نوجوانوں کوخودروزگار کیلئے فری آن لائن آئی ٹی کورسز کی ٹریننگ دی جائے گی اور جدید آن لائن آئی ٹی کورسز مفت سکھائے جائیں گے۔ آن لائن پلیٹ فارم کے کورسز کر کے نوجوان گھر بیٹھے لاکھوں روپے آمدن کما سکیں گے۔ وزیراعلیٰ آفس میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور ملائیشیا کی کمپنی ری سکلزکے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے، جس کے تحت پنجاب کے نوجوانوں کو فری آن لائن آئی ٹی کورسز کی ٹریننگ دی جائے گی۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی تھے۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئر مین سید بلال حیدر اور ملائیشیاکی کمپنی ری سکلز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹین ٹنگ جن (Mr.Tan Ting Jin)نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے ایم او یو کو سراہتے ہوئے کہاکہ آن لائن ٹریننگ سے خود روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ 16سے 30برس کے نوجوانوں کو فری آف کاسٹ آن لائن ٹریننگ دی جائے گی۔ ٹیکنیکل گرانٹ (مفت سبسکرپشنز) جس کی کاسٹ 12 ملین ڈالرہے نوجوانوں کی تربیت کیلئے ملائیشین کمپنی فری آف کاسٹ پنجاب حکومت کودے گی۔ آن لائن ٹریننگ کی کاسٹ کی مد میں 3 ارب روپے کی بچت کی گئی ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ نوجوانوں کو خود روزگار کیلئے آن لائن ٹریننگ کی سہولت ملائیشیا کی کمپنی ری سکلز کے تعاون سے مہیا کی جائے گی۔ نوجوانوں کو ایک سال تک پریمیم لرننگ اکاؤنٹس تک مفت رسائی حاصل ہو گی۔ نوجوان گھر بیٹھے مختلف آن لائن پروفیشنل کورسزکے ذریعے آن لائن ٹریننگ کے بعد خود روزگار حاصل کرکے آمدن میں اضافہ کرسکیں گے اور ماہانہ لاکھوں روپے کما سکیں گے۔ سمارٹ فون رکھنے والے نوجوان اس پلیٹ فارم کے ذریعے بآسانی ٹریننگ حاصل کر سکیں گے اور اپنی آمدن بڑھا سکیں گے۔ مقامی اور عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ہر قسم کی سہولیات مہیا کریں گے۔ معاون خصوصی وزیراعلیٰ برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل ہنر 2 پروگرام بھی شروع کرنے جا رہی ہے جس میں یونیورسٹی نوجوانوں کیلئے اعلیٰ سطح کی ٹیکنالوجی ٹریننگ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ سید بلال حیدر نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر فری لانسنگ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر ہے۔ پی آئی ٹی بی خصوصی پرومو کوڈ جاری کرے گا جسے نوجوان اس ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر استعمال کر کے ایک سال کیلئے لرننگ اکاؤنٹ ایکٹیویٹ کر سکیں گے۔ ایم این اے حسین الٰہی، معاون خصوصی وزیراعلیٰ برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر ارسلان خالد، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سید بلال حیدر، سیکرٹری اطلاعات آصف بلال لودھی، ڈی جی ای گورننس ساجد لطیف، ڈی جی آئی ٹی سلوشنز وقار قریشی، جوائنٹ ڈائریکٹر احمد اسلام کے علاوہ ری سکلز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹین ٹنگ جن (Mr.Tan Ting Jin)، چیف مارکیٹنگ آفیسر لم جن کین (Mr.Lim Jin Ken)، جنرل منیجر جیگائنسن گوپی ناتھن) (Mr.Jegaynsan Gobinathan، ریلیشن شپ مینجر لی چونگ ڈی (Mr.Lee Chong De) اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ واضح رہے کہ ری سکلز کمپنی 70 سے زیادہ ممالک میں تربیتی خدمات فراہم کر رہی ہے۔ ری سکلز ایک پیشہ وارانہ تربیتی پلیٹ فارم ہے جو اپنے پلیٹ فارم پر متعدد آن لائن کورسز پیش کرتا ہے۔

Check Also

I don’t know on what agenda this caretaker government has come, our close associates are being targeted and picked up: Ch Parvez Elahi

Ch Parvez Elahi strongly condemns the kidnapping of senior lawyer Amir Saeed Rawn by some …