Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت اجلاس، صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ، جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت اجلاس، صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ، جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم

لاہور 12جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن(ر) اسداللہ خان، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عامر ذوالفقار اور پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی عمومی صورتحال میں بہتری خوش آئند ہے۔ عوام کے جان ومال کی حفاظت کیلئے تمام تر وسائل مہیا کر رہے ہیں۔ عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے ہدایت کی کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ اسلحہ کی نمائش کرنے پر بلاتفریق کارروائی کی جائے اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ایسے عناصر کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …