وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی ہدایت پر تحصیل گوجر خان میں ایک اور تحصیل کا اضافہ، دولتالہ کو تحصیل کا درجہ دینے کی اصولی منظوری
January 12, 2023
Featured, News, Pictures, Urdu News
112 Views
وزیراعلیٰ سے راجہ بشارت، امجد محمود چودھری، چودھری ساجد محمود اور جاوید کوثرکی ملاقات، دولتالہ کو تحصیل کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن دیا
لاہور 12جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی خصوصی ہدایت پر راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں ایک اور تحصیل کا اضافہ۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے دولتالہ کو تحصیل کا درجہ دینے کی اصولی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے گوجر خان اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی نے آج وزیراعلیٰ آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیر راجہ بشارت، امجد محمود چودھری، چودھری ساجد محمود اور جاوید کوثر شامل تھے۔ ندیم قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے دولتالہ کو تحصیل کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن ارکان صوبائی اسمبلی کو دیا۔ راجہ بشارت، امجد محمود چودھری، چودھری ساجد محمود اور جاوید کوثر نے دولتالہ کو تحصیل کا درجہ دینے کے اعلان پر وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کیا۔ چودھری ساجد محمودنے کہا کہ دولتالہ کو تحصیل کا درجہ دے کرآپ نے ہمارا دیرینہ مطالبہ پورا کیاہے۔ آپ نے ہمارے اور علاقے کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ تحصیل بننے سے دولتالہ میں پائیدارترقی ہوگی اور ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور دولتالہ میں عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔
