وزیراعلیٰ پرویزالٰہی سے سپریم کورٹ بار کے صدر عابد زبیری کی سربراہی میں وفدکی ملاقات، 10کروڑ روپے کی گرانٹ کاچیک دیا
January 13, 2023
Featured, News, Pictures, Urdu News
70 Views
وکلاء برادری کو جتنی عزت آپ نے دی اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی، عابد زبیری کا وزیراعلیٰ پرویزالٰہی سے اظہار تشکر
حکومت وکلاء برادری کو دست و بازو سمجھتی ہے، وکلاء کی فلاح وبہبود کیلئے مزید اقدامات کئے جارہے ہیں: چودھری پرویزالٰہی
لاہور 13جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد زبیری کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے عابد زبیری کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کیلئے 10کروڑ روپے کی گرانٹ کاچیک دیا۔ سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے وفد نے گرانٹ کے اجراء پر وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سے تشکر کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری کی فلاح وبہبود کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے۔ عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کیلئے وکلاء برادری کا کردار مسلمہ ہے۔ میرے دروازے آپ کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت وکلاء برادری کو دست و بازو سمجھتی ہے۔ وکلاء برادری کی فلاح وبہبود کیلئے مزید اقدامات بھی کئے جارہے ہیں۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد زبیری نے کہا کہ آپ کے دور میں وکلاء برادری کی فلاح و بہبودکیلئے حقیقی معنوں میں کام ہو رہا ہے۔ وکلاء برادری کو جتنی عزت اور احترام آپ نے دیا ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ صوبائی وزیر قانون خرم شہزاد ورک، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس، صوبائی مشیر عامر سعید راں، سینئر وکیل جہانگیر جھوجہ، سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سیکرٹری مقتدرشبیر، ممبر محسن بیگ، صائم چودھری، معروف ایڈووکیٹ حسان نیازی، صوبائی سیکرٹری قانون اور دیگر وکلاء بھی اس موقع پر موجود تھے۔
