Friday , February 3 2023
Breaking News
Home / Featured / وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کا بڑا بھائی بن کر بلوچستان کے عوام کیلئے احسن اقدام، 21ہزار میٹرک ٹن گندم فراہم کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کا بڑا بھائی بن کر بلوچستان کے عوام کیلئے احسن اقدام، 21ہزار میٹرک ٹن گندم فراہم کرنے کا اعلان

بلوچستان سمیت دیگر صوبوں کو گندم فراہم کرنے کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی تھی، بدقسمتی ہے کہ وفاقی حکومت نے ذمہ داری نہیں نبھائی
بلوچستان نے 10ہزار میٹرک ٹن گندم دینے کی درخواست کی، ہم نے اپنے بھائی کو ضروریات سے زیادہ 21ہزار میٹرک ٹن گندم دینے کا فیصلہ کیا
اپنا پیٹ کا ٹ کر اپنے بھائی کی ضروریات کو پورا کرینگے، گندم کی سمگلنگ روکنے کیلئے خارجی راستوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی
وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کمیٹی برائے گندم کا اجلاس، گندم کے ذخائر اور آٹے کی قیمتوں کا جائزہ لیاگیا
لاہور 13جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا بڑا بھائی بن کر بلوچستان کے عوام کیلئے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے صوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے بلوچستان کو گندم کا خصوصی کوٹہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت بلوچستان کو 21ہزار میٹرک ٹن گندم فراہم کرے گی۔ بلوچستان سمیت دیگر صوبوں کو گندم فراہم کرنے کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی تھی۔ بدقسمتی ہے کہ وفاقی حکومت نے بلوچستان سمیت دیگرصوبوں کو گندم کی فراہمی کی ذمہ داری پوری نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان نے پنجاب حکومت سے 10ہزار میٹرک ٹن گندم دینے کی درخواست کی اور ہم نے اپنے بھائی کو ضروریات سے زیادہ 21ہزار میٹرک ٹن گندم دینے کا فیصلہ کیا۔ ہم اپنا پیٹ کا ٹ کر اپنے بھائی کی ضروریات کو پورا کریں گے۔ پنجاب بڑے بھائی کی حیثیت سے دیگر صوبوں کا خیال رکھے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گندم مافیا کے خلاف کارروائی میں زیروٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔ گندم کی سمگلنگ روکنے کیلئے تمام خارجی راستوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کیلئے مربوط پلان پر عملدر آمد کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی کابینہ کمیٹی برائے گندم کا اجلاس منعقد ہوا جس میں گندم کے ذخائر اور آٹے کی قیمتوں کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں چکی مالکان کو سرکاری سطح پر گندم کی فراہمی کی تجویز پرغور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ گندم کی سمگلنگ کے الزام میں 1541ایف آئی آر اور 39ملین روپے جرمانہ کیاگیا ہے۔ سستے آٹے کی فراہمی کیلئے سیل پوائٹنس کی تعداد 1059سے بڑھا دی گئی ہے۔ سیکرٹری خوراک نے گندم کے ذخائر اور آٹے کی قیمتوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر خوراک سردار حسنین بہادر دریشک، صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی، چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر، سابق صدر بینک آف پنجاب ہمیش خان، ماہر اقتصادیات محمد ساجد، سیکرٹری زراعت احمد عزیز تارڑ، سیکرٹری خوراک نادر چٹھہ، ڈائریکٹر فوڈ شوزب سعید اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Check Also

I don’t know on what agenda this caretaker government has come, our close associates are being targeted and picked up: Ch Parvez Elahi

Ch Parvez Elahi strongly condemns the kidnapping of senior lawyer Amir Saeed Rawn by some …