Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / ہماری حکومت کی مختصر وقت میں مثالی کارکردگی کھلی کتاب کی مانند ہے: پرویزالٰہی، ارکان پنجاب اسمبلی کی ملاقاتیں

ہماری حکومت کی مختصر وقت میں مثالی کارکردگی کھلی کتاب کی مانند ہے: پرویزالٰہی، ارکان پنجاب اسمبلی کی ملاقاتیں

لاہور 13جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے ارکان نے دباؤ اور ترغیب کے سامنے ڈٹ کر تاریخ رقم کردی۔ سوداگر ناکام ہوئے، آئین اور قانون، حق و سچ کی فتح ہوئی۔ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم یکجان اور دو قالب ہیں۔ عوام نے جھوٹے شیروں کو دم دبا کر بھاگتے ہوئے دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر علاقے کے عوام کو ترقی کے سفر میں شریک کیا ہے۔ منتخب نمائندوں کی مشاورت سے ترقیاتی کام شروع کئے ہیں اور ہماری حکومت کی مختصر وقت میں مثالی کارکردگی کھلی کتاب کی مانند ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات کرنے والوں میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی، زینب عمیر، سیدہ زہرہ نقوی، شمیم آفتاب، بلا ل اصغروڑائچ، عرفان اللہ خان نیازی، عبدالرحمان خان، عامر نواز چانڈیو، ندیم قریشی، امجد محمود چودھری، چودھری ساجد محمود، جاویدکوثر، خدیجہ عمر، رانا شہباز، غلام علی اصغر خان اور دیگر شامل تھے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …