Wednesday , May 31 2023
Breaking News
Home / Featured / وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس، قانونی و آئینی پہلوؤں اور نگران وزیراعلیٰ کے نام کے حوالے سے غور

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس، قانونی و آئینی پہلوؤں اور نگران وزیراعلیٰ کے نام کے حوالے سے غور

عمران خان سے جو وعدہ کیا اسے نبھایا اور ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں، خلوص اور دل سے ساتھ دیتے ہیں: چودھری پرویزالٰہی
عمران خان کی آواز پر لبیک کہا ہے اور آئندہ بھی عمران خان کا ساتھ دیں گے، قانون اور آئین کے تحت کام کیا ہے
لاہور 14جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس کے بعد قانونی و آئینی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ کے نام کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عمران خان سے جو وعدہ کیا اسے نبھایا اور ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں، خلوص اور دل سے ساتھ دیتے ہیں۔ عمران خان کی آواز پر لبیک کہا ہے اور آئندہ بھی عمران خان کا ساتھ دیں گے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ قانون اور آئین کے تحت کام کیا ہے۔ اسمبلی کی تحلیل کے بعد آئین کے تحت نگران سیٹ اپ مشاورت سے تشکیل پائے گا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان، صوبائی وزراء میاں محمودالرشید، سردار حسنین بہادر دریشک، صوبائی مشیر عامر سعید راں، ایم پی اے یوسف بادوزئی، اکبر خان اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک نے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …