Friday , February 3 2023
Breaking News
Home / Featured / وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے لاہور میں پاکستان کی پہلی خاتم النبینﷺ یونیورسٹی کا افتتاح کردیا، جامع مسجد خاتم النبینﷺ کا سنگ بنیاد رکھا

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے لاہور میں پاکستان کی پہلی خاتم النبینﷺ یونیورسٹی کا افتتاح کردیا، جامع مسجد خاتم النبینﷺ کا سنگ بنیاد رکھا

اب عام انتخابات ہوں گے، (ن) لیگ کو عبرتناک شکست ہوگی، حشر پیپلزپارٹی جیسا ہوگا: چودھری پرویزالٰہی
شہبازشریف بہت چالاک اور ہوشیار بنتا ہے اور غیبی مدد کے انتظار میں رہتا ہے، اب یہ بری طرح بے نقاب ہوگیا ہے
صدر علوی اعتماد کے ووٹ کا کہیں گے توانہیں جان کے لالے پڑ جائیں گے، عمران خان نے شہبازشریف کا بندوبست کردیا ہے
شہبازشریف کواعتماد کاووٹ نہیں ملنا، عمران خان نیک اور ایماندار آدمی ہیں، قوم عمران خان کی قیادت میں متحد ہے
پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے، ایم کیو ایم پی ڈی ایم کے ساتھ نہیں، رانا ثناء اللہ لوگوں کو گمراہ کرتا رہاکہ غیبی مدد آرہی ہے
رانا ثناء اللہ اب جھوٹوں کی ٹیم کو لیکرنواز شریف کے پاس گیا ہے، نوازشریف نے اس کی کلاس لینی ہے، چار ماہ میں چار سال کا کام کردکھایا
لاہور 15جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے آج لاہور میں پاکستان کی پہلی خاتم النبینﷺ یونیورسٹی کا افتتاح کیااورجامع مسجد خاتم النبینﷺ کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلیٰ چودھرچودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ(ن) لیگ کو الیکشن میں عبرتناک قسم کی شکست ہوگی۔ (ن) لیگ کا عام انتخابات میں وہی حشرہوگا، جو پی پی کا ہوچکا ہے۔ شہبازشریف بہت چالاک اور ہوشیار بنتا ہے اور غیبی مدد کے انتظار میں رہتا ہے لیکن اب یہ بری طرح بے نقاب ہوگیا ہے۔ شہبازشریف الیکشن کے بعد منہ چھپاتا پھرے گا۔ اسحاق ڈار کہتا تھا، میں ڈالر لاؤں گا، لیکن یہ ڈالر باہر لے گئے۔ (ن) لیگ ہر آنے والے لمحے کمزور سے کمزور تک ہورہی ہے۔ اعتماد کے ووٹ میں ہم نے (ن) لیگ کو سرپرائز دیا۔ اب صدر علوی انہیں اعتماد کے ووٹ کا کہیں گے توانہیں جان کے لالے پڑ جائیں گے۔ عمران خان نے شہبازشریف کا بندوبست کردیا ہے اب ان کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گاجو اسے نہیں ملنا۔ عمران خان نیک آدمی ہیں، ان میں ملک سنوارنے کا جذبہ ہے۔ نوجوان عمران خان کے ساتھ ہیں اور ان کیلئے کام کررہے ہیں۔ عمران خان ایماندار ہیں اور ہر کام محنت سے کرتے ہیں۔ عمران خان کی محنت اور سیاسی سوجھ بوجھ رنگ لارہی ہے۔ قوم عمران خان کی قیادت میں متحد ہے۔ میں نے کہا تھا خان صاحب اسمبلی آپ کی امانت ہیں، جب چاہیں لے لیں۔ عمران خان سے صرف اپنا عہد نبھایا۔ انہوں نے کہا کہ پرسوں تک کے پی کے اسمبلی بھی تحلیل ہوجائے گی۔ اب عام انتخابات ہی ہوں گے، شہبازشریف کو ووٹ نہیں ملیں گے۔ پی ڈی ایم میں کوئی اتفاق اور یگانگت نظر نہیں آرہی۔ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔ ایم کیو ایم پی ڈی ایم کے ساتھ نہیں ہے۔ رانا ثناء اللہ لوگوں کو گمراہ کرتا رہاکہ غیبی مدد آرہی ہے۔ رانا ثناء اللہ اب جھوٹوں کی ٹیم کو لیکرنواز شریف کے پاس گیا ہے، نوازشریف نے اس کی کلاس لینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کو عام انتخابات میں عبرتناک شکست نظر آرہی ہے، اس لئے نوازشریف واپس نہیں آرہا۔ اپوزیشن انتخابات سے بچنے کیلئے بہانے تلاش کررہی ہے۔ نوازشریف نے خود کہہ دیا ہے کہ انتخابات کرائیں۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کی خاص کرم نوازی کے باعث دین کی خدمت کا کام کیا ہے۔ چار ماہ میں چار سال کا کام کردکھایا، ہر شعبے میں تبدیلی نظر آرہی ہے۔ نئے ضلع اور ڈویژن بننے سے عام آدمی بہت خوش ہے۔ جہاں نئے ڈویژن، ضلع اور تحصیلیں بنی ہیں الیکشن نہیں ہاریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تلہ گنگ ضلع کو راولپنڈی کیساتھ ہی رکھا گیا ہے، میانوالی کے ساتھ شامل نہیں کیا۔ 1122ریسکیوسروس کو چھوٹی چھوٹی گلیوں تک پہنچا دیا۔ جب موقع ملا تو ریسکیو1122کی سروس دیہات تک شروع کریں گے۔ سندھ نے ریسکیو1122کے نام سے ہی ایمرجنسی سروس شروع کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں بلیو لائن ٹرانسپورٹ سسٹم سے عا م آدمی کو فائدہ ہوگا۔ لاہور میں عوام کیلئے ہائبرڈ بسیں جلد نظر آئیں گے۔ انارکلی سمیت اور نج کے بڑے سٹیشن پر پارکنگ پلازے اور شاپنگ مال بنائیں گے۔ کینسر اور امراض قلب کا علاج اب یہاں ہوگا، انڈیا جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ سپیکرکے طورپر عوام کی فلاح وبہبود کے بہت سے ایکٹ اور قوانین پاس کرائے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے دریائے چناب پر 300میگاواٹ کے چھوٹے ڈیم بنائیں گے۔ کیلفورنیا کے سسٹرسٹیٹ بننے سے پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ ملے گا۔ روضہ رسول ﷺپر ختم نبوتﷺ کے حوالے سے دین کی خدمت کرنے کا عہد کیا اور اسے نبھایا۔ گندم نکال کر مارکیٹ میں لانے سے آٹے کی قیمت تیزی سے نیچے آرہی ہے۔ نئی نسل کو قرآن اور سیرت نبویﷺ کی تعلیمات سے روشناس کرانے کی کاوشیں کررہے ہیں۔ ناظرہ اور ترجمہ قرآن مجید پڑھے بغیر کوئی طالب علم ڈاکٹر یا انجینئرنہیں بن سکے گا۔ نجی سطح پر سود لینے پر 10سال کی سزا کا قانون پاس کرایا۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوتﷺ کا حلف نامہ نکاح نامے میں شامل کرانے سے دوھوکہ دہی کے واقعات کاسدباب ہوا۔ خاتم النبین ﷺ یونیورسٹی کا آج افتتاح کیا، باقاعدہ کام جلد شروع ہوگا۔ خاتم النبین ﷺ یونیورسٹی میں مسجد اور ہوسٹل بھی بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کو اس موقع پر خاتم النبینﷺ یونیورسٹی اور مسجد خاتم النبینﷺ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ حافظ عمار یاسر، راسخ الٰہی، مولانا حنیف جالندھری، صاحبزادہ حامد رضا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیر آزاد، خطیب داتا دربار مسجدمفتی محمد رمضان سیالوی، سابق صدر بینک آف پنجاب ہمیش خان، سیکرٹری ہاؤسنگ آصف بلال لودھی، کمشنرعامر جان، ڈی جی پی آر راؤ پرویزاختر، سیکرٹری اوقاف میاں ابرار، ڈی جی اوقاف اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Check Also

I don’t know on what agenda this caretaker government has come, our close associates are being targeted and picked up: Ch Parvez Elahi

Ch Parvez Elahi strongly condemns the kidnapping of senior lawyer Amir Saeed Rawn by some …