Sunday , February 5 2023
Breaking News
Home / Featured / وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے منڈی بہاؤ الدین کی تینوں بار ایسوسی ایشنز کو 2 کروڑ روپے کی گرانٹ ان ایڈ کے چیک دیئے

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے منڈی بہاؤ الدین کی تینوں بار ایسوسی ایشنز کو 2 کروڑ روپے کی گرانٹ ان ایڈ کے چیک دیئے

بار ایسوسی ایشن منڈی بہاؤالدین کے صدر ظہور احمد گوندل کوایک کروڑ اور ملکوال بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری دلاور حسین گوندل کو50 لاکھ کی گرانٹ کے چیک دیئے
تحصیل پھالیہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ساجد محمود وڑائچ کی طرف سے ایڈووکیٹ احسان اللہ وڑائچ نے 50 لاکھ روپے کی گرانٹ کا چیک وصول کیا
لاہور 15جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں بار ایسوسی ایشن منڈی بہاؤالدین کے وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے منڈی بہاؤ الدین کی تینوں بار ایسوسی ایشنز کو 2 کروڑ روپے کی گرانٹ ان ایڈ کے چیک دیئے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن منڈی بہاؤالدین کے صدر ظہور احمد گوندل کوایک کروڑ روپے گرانٹ کا چیک دیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے تحصیل ملکوال بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری دلاور حسین گوندل کو50 لاکھ روپے کی گرانٹ کا چیک دیا۔ تحصیل پھالیہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ساجد محمود وڑائچ کی طرف سے ایڈووکیٹ احسان اللہ وڑائچ نے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سے 50 لاکھ روپے کی گرانٹ کا چیک وصول کیا۔ بارایسوسی ایشن منڈی بہاؤالدین کے عہدیداروں نے گرانٹ ان ایڈ پر وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کیا۔ وکلاء عہدیداروں نے وزیراعلیٰ کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے ہمیشہ وکلاء کے مسائل کے حل کو مقدم جانا ہے۔ عامر سعید راں، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب محمد خان بھٹی، منور اقبال گوندل سابق ممبر بار کونسل، صفدر حیات گوندل سابق صدر بار منڈی بہاؤالدین، عاصم ظہور گوندل ایڈووکیٹ، عادل حسین رانجھا ایڈووکیٹ، میاں محمد طلحہ ایڈووکیٹ اور دیگر شخصیات اس موقع پر موجود تھیں۔

Check Also

Under nose of government terrorism is raising its head again, they are only worried about crushing opponents: Imran Khan

PDM and Shehbaz Sharif have nothing for providing relief to people, after incompetency, government also …