وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بورڈ کا اجلاس، ملتان، وہاڑی اور فیصل آباد چنیوٹ، سرگودھا دورویہ سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کی منظوری
January 15, 2023
Featured, News, Urdu News
69 Views
پہلے مرحلے میں ملتان سے ٹبہ سلطان پو رتک دو رویہ39کلو میٹرطویل سڑک تعمیر کی جائیگی، ملتان سے ٹبہ سلطان پور تک دو رویہ سڑک پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنے گی
ملتان سے ٹبہ سلطان پور تک سڑک ایک سال میں مکمل ہو گی، ٹبہ سے وہاڑی تک47کلو میٹرطویل دو رویہ سڑک دوسرے مرحلے میں تعمیر کی جائیگی
فیصل آباد چنیوٹ، سرگودھا سڑک دو مراحل میں مکمل کی جائے گی، پہلے مرحلے میں فیصل آباد سے چنیوٹ تک دو رویہ سڑک کا منصوبہ مکمل کیا جائیگا
لاہور 15جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کا12واں اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے ملتان وہاڑی دو رویہ سڑک کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ملتان سے ٹبہ سلطان پو رتک دو رویہ39کلو میٹرطویل سڑک تعمیر کی جائے گی۔ ملتان سے ٹبہ سلطان پور تک دو رویہ سڑک پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنے گی۔ ملتان سے ٹبہ سلطان تک دو رویہ سڑک کی تعمیر ایک سال میں مکمل ہوجائے گی۔ ٹبہ سلطان پور سے وہاڑی تک47کلو میٹرطویل دو رویہ سڑک دوسرے مرحلے میں تعمیر کی جائے گی۔ ٹبہ سلطان پور سے وہاڑی تک دو رویہ سڑک ورکس اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ بنائے گا۔ اجلاس میں فیصل آباد چنیوٹ، سرگودھا دورویہ سڑک کی تعمیر کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ فیصل آباد چنیوٹ، سرگودھا دو رویہ سڑک پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت دو مراحل میں مکمل کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں فیصل آباد سے چنیوٹ تک دو رویہ سڑک کا منصوبہ مکمل کیا جائے گا۔ اجلاس میں نظر ثانی شدہ ماحولیاتی اور سماجی مینجمنٹ سسٹم کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کے 11ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ میاں اسلم اقبال، محسن لغاری، علی افضل ساہی، عامر سعید راں، خدیجہ عمر، جی ایم سکندر، چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹریز منصوبہ بندی و ترقیات، خزانہ، قانون، ہاؤسنگ، تعمیرات و مواصلات، ممبر پی اینڈ ڈی، چیف ایگزیکٹو آفیسر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈی جی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔