Friday , February 3 2023
Breaking News
Home / Featured / وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کی زیر صدارت مسلم لیگ قائداعظم کا مشاورتی اجلاس، مسلم لیگ قائداعظم کے الیکٹورل کالج کے تمام عہدیدار شریک

وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کی زیر صدارت مسلم لیگ قائداعظم کا مشاورتی اجلاس، مسلم لیگ قائداعظم کے الیکٹورل کالج کے تمام عہدیدار شریک

پاکستان تحریک انصاف کیساتھ ضم ہونے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت، شرکاء نے پی ٹی آئی کیساتھ ضم ہونے کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں
اجلاس کا چودھری پرویزالٰہی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار، تمام فیصلوں کا اختیار چودھری پرویزالٰہی کوتفویض کر دیا گیا
وکلا ونگ، لیبر ونگ، اقلیتی ونگ، یوتھ ونگ، علماء، کسان، کلچر، تاجر، ڈاکٹر سمیت تمام ونگز کے ساتھ مشاورت کی جائے گی
چودھری پرویزالٰہی کیساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے: مسلم لیگ قائداعظم کے مشاورتی اجلاس میں شریک تمام عہدیداران کا اعلان
وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی ہمارے لیڈر ہیں: اجلاس میں عہدیداران کا اعلان
آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے، اتفاق رائے سے فیصلہ کریں گے: چودھری پرویزالٰہی
لاہور 16جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت آج رات مسلم لیگ قائداعظم کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ قائداعظم کے الیکٹورل کالج کے تمام عہدیدار شریک ہوئے۔ اجلاس میں چودھری وجاہت حسین، حسین الٰہی ایم این اے، سینیٹر کامل علی آغا، حافظ عمار یاسر، باؤ رضوان، شجاعت نواز اجنالہ، عبداللہ یوسف، ساجد احمد خان بھٹی، ڈاکٹر افضل، چودھری احسان الحق، میاں عمران مسعود، باسمہ چودھری، خدیجہ فاروقی سمیت خرم منور منج اور ایاز خان نیازی بھی شریک تھے۔ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ضم ہونے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ہوئی۔ شرکاء نے پی ٹی آئی کے ساتھ ضم ہونے کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔ اجلاس میں چودھری پرویزالٰہی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا اور تمام فیصلوں کا اختیار چودھری پرویزالٰہی کوتفویض کر دیا گیا۔ مسلم لیگ ق کے اجلاس میں مشاورتی عمل کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا۔ ضلع کی سطح پر پارٹی عہدیداران سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ تمام ضلعی عہدیداران کے اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔ مسلم لیگ ہاؤس میں بھی عہدیداران کا اجلاس بلایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی خود بھی عہدیداران سے خطاب کریں گے۔ خواتین ونگ پنجاب کی صدر خدیجہ فاروقی خواتین عہدیداران کے ساتھ مشاورتی عمل کا آغاز کریں گی۔ وکلا ونگ، لیبر ونگ، اقلیتی ونگ، یوتھ ونگ، علماء، کسان، کلچر، تاجر، ڈاکٹر سمیت تمام ونگز کے ساتھ مشاورت کی جائے گی۔ مسلم لیگ قائداعظم کے مشاورتی اجلاس میں شریک تمام عہدیداران نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی ہمارے لیڈر ہیں۔ مسلم لیگی عہدیدار نے کہا کہ پوری سیاسی اور عوامی قوت کے ساتھ چودھری پرویزالٰہی کے شانہ بشانہ ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں مسلم لیگ قائداعظم اور پی ٹی آئی کے مثالی اتحاد نے صوبے کے عوام کو حقیقی معنوں میں ڈیلیور کیا ہے۔ وزیراعلیٰ چودھرپرویزالٰہی نے کہا کہ آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے، اتفاق رائے سے فیصلہ کریں گے۔

Check Also

I don’t know on what agenda this caretaker government has come, our close associates are being targeted and picked up: Ch Parvez Elahi

Ch Parvez Elahi strongly condemns the kidnapping of senior lawyer Amir Saeed Rawn by some …