Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سے سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان اور راجہ بشارت کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سے سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان اور راجہ بشارت کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو

مخالفین کو اعتماد کے ووٹ کے دن ایسا سرپرائز ملا کہ انکی نسلیں بھی یاد رکھیں گی، مخالفین کو آئندہ بھی سرپرائز دینگے: چودھری پرویزالٰہی
آپ نے جو عہد کیا اسے بخوبی نبھایا، آپ کی استقامت اور جرأت کو سلام پیش کرتے ہیں: سبطین خان، راجہ بشارت
لاہور 17جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان اور راجہ بشارت نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر کہا کہ عام انتخابات جلد ہوں گے اور پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت تھی اور جب عمران خان نے کہاکہ اسمبلی کی امانت انہیں واپس کردی۔ ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں، خلوص اور دل سے ساتھ نبھاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ مخالفین کو اعتماد کے ووٹ کے دن ایسا سرپرائز ملا کہ ان کی نسلیں بھی یاد رکھیں گی، مخالفین کو آئندہ بھی سرپرائز دیں گے۔ سبطین خان اور راجہ بشارت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جو عہد کیا اسے بخوبی نبھایا۔ آپ کی استقامت اور جرأت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

 

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …