Friday , February 3 2023
Breaking News
Home / Featured / وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری، ملک کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور امن کیلئے خصوصی دعا کی

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری، ملک کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور امن کیلئے خصوصی دعا کی

وزیراعلیٰ نے مدینہ فاؤنڈیشن کے تعاون سے مزار کے ارد گرد”غلام گردش“، کوریڈور کی وسعت کے منصوبے کا آغاز کیا
لاہور 17جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے آج حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے مزار پرپھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے ملک کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور امن کیلئے خصوصی دعا کی۔ وزیراعلیٰ نے مزار کے ارد گرد”غلام گردش“، کوریڈور کی وسعت کے منصوبے کا آغاز کیا۔ داتا دربار کے اردگرد ”غلام گردش“، کوریڈورکو وسیع کرنے سے سینکڑوں زائرین کی گنجائش پیدا ہوگی۔ نئے ”غلام گردش“، کوریڈور میں ماربل کی ٹائلیں اور لکڑی کا کام کیاجائے گا۔ ”غلام گردش“، کوریڈورکی وسعت کاپراجیکٹ مدینہ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کیاجائے گا۔ میاں اسلم اقبال، پیر سید سعیدالحسن شاہ، میاں رشید، حاجی شاہد حمید، اسلم ترین، سیکرٹری اوقاف، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار اور متعلقہ حکام موجود تھے۔

Check Also

I don’t know on what agenda this caretaker government has come, our close associates are being targeted and picked up: Ch Parvez Elahi

Ch Parvez Elahi strongly condemns the kidnapping of senior lawyer Amir Saeed Rawn by some …