Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / ”دی پنجاب پروہیبشن آف انٹرسٹ آن پرائیویٹ لونز ایکٹ 2022“ کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

”دی پنجاب پروہیبشن آف انٹرسٹ آن پرائیویٹ لونز ایکٹ 2022“ کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت کا تاریخ ساز اقدام، صوبے میں نجی سود کے کاروبار پر پابندی کا قانون نافذ
پنجاب بھر میں نجی سود کاکاروبار کرنے پر پابندی عائد، نجی سود کالین دین کرنے والوں کو 10سال قید ہوگی
کوئی بھی نجی سود کے حوالے سے لین دین نہیں کرسکے گا، نجی سود کا کاروبار کرنیوالوں کو قانون کی گرفت میں لایاجائیگا: چودھری پرویزالٰہی
قانون نافذ ہونے کے بعد ماضی میں نجی طورپرسود کی مد میں رقم لینے والا شخص اب صرف اصل رقم ہی واپس کریگا، اضافی رقم ادا نہیں کرنا پڑیگی
اصل رقم کے علاوہ نجی سود کی مد میں اضافی رقم مانگنے پر متعلقہ شخص کیخلاف مقدمہ درج ہوسکے گا، کوئی بھی شہری ایف آئی آر درج کرا سکے گا
لاہور 18جنوری: وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت کا تاریخ ساز اقدام۔ صوبے میں نجی سود کے کاروبار پر پابندی کا قانون نافذ العمل ہوگیا ہے اور ”دی پنجاب پروہیبشن آف انٹرسٹ آن پرائیویٹ لونز ایکٹ 2022“ کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ قانون نافذ ہونے کے بعد پنجاب بھر میں نجی سود کاکاروبار کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور صوبہ بھر میں کوئی بھی نجی سود کے حوالے سے لین دین نہیں کرسکے گا۔ نجی سود کا کاروبار کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لایاجائے گااورنجی سود کالین دین کرنے والوں کو 10سال قید اور 5لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ قانون نافذ ہونے کے بعد ماضی میں نجی طورپرسود کی مد میں رقم لینے والا شخص اب صرف اصل رقم ہی واپس کرے گااوررقم لینے والے شخص کو اب ماضی میں لئے گئے سود کی مد میں اضافی رقم ادا نہیں کرنا پڑے گی۔ اصل رقم کے علاوہ نجی سود کی مد میں اضافی رقم مانگنے پر متعلقہ شخص کے خلاف مقدمہ درج ہوسکے گا۔ نجی سود کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کوئی بھی شہری تھانے جاکر ایف آئی آر درج کرا سکے گا۔ نجی سود پر پابندی کا قانون نافذ ہونے کے بعد کئی گھر اجڑنے سے محفوظ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سود ایک لعنت ہے اور دین اسلام میں اسے اللہ کے خلاف جنگ قرار دیا گیاہے۔ نجی سود کے حوالے سے پابندی کا قانون دین کی خدمت ہے۔ اللہ اور اللہ کے رسولﷺ کے احکامات کی تعمیل کر کے سرخرو ہوئے ہیں۔ سود کا کاروبار کرنے والوں کو روزقیامت کالے منہ کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ ہم نیک نیتی سے دین کا کام کررہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …