Friday , February 3 2023
Breaking News
Home / Featured / وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سے تلہ گنگ ڈسٹرکٹ و تحصیل بار ایسوسی ایشن کے وفود کی ملاقات، ایک کروڑ روپے گرانٹ کا چیک دیا
Prime Ministerial candidate for the Pakistan Muslim-League-Qaid (PML-Q) party, Chaudhry Pervez Elahi, gestures as he speaks during an interview with an unseen AFP correspondent in Lahore on February 14, 2008. The PML-Q's candidate to be prime minister if it wins the polls, Chaudhry Pervaiz Elahi, says the reason for the absence of Musharraf in their campaigning materials was simply to keep in line with the law."Under the constitution the president is above politics, and nobody can use his name, his photograph. This doesn't mean we have left him," Elahi told AFP in an interview at his imposing Lahore family home. AFP PHOTO/Arif ALI (Photo credit should read ARIFALI/AFP/Getty Images)

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سے تلہ گنگ ڈسٹرکٹ و تحصیل بار ایسوسی ایشن کے وفود کی ملاقات، ایک کروڑ روپے گرانٹ کا چیک دیا

تلہ گنگ ڈسٹرکٹ بنا کر عوام کو حق دیا ہے، تلہ گنگ ضلع راولپنڈی ڈویژن کا حصہ ہے اور آئندہ بھی رہے گا: چودھری پرویزالٰہی
چودھری پرویزالٰہی تلہ گنگ کے عوام کے محسن ہیں، وزیراعلیٰ کے احسان کو نہیں بھولیں گے، نئی تحصیل بنانے پرمشکور ہیں، حافظ عمار یاسر
ملتان خورد کو تحصیل بنانے پر اہل علاقہ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کے ممنون ہیں: سردارتیمور، ملک مظفر خان کا وزیراعلیٰ کو خراج تحسین
ساڑھے تین ارب روپے سے تلہ گنگ، سرگوددھا، خوشاب ر وڈ علاقے کے عوام کی ضرورت ہے، ملک ممتاز حیدر
لاہور 18جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں تلہ گنگ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور تحصیل بار ایسوسی ایشن کے وفود نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے تلہ گنگ ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن اور تحصیل بار ایسوسی ایشن کیلئے ایک کروڑ روپے گرانٹ کا چیک دیا۔ وزیراعلیٰ نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تلہ گنگ ضلع بنا کر عوام کو ان کا حق دیا ہے۔ تلہ گنگ ضلع راولپنڈی ڈویژن کا حصہ ہے اور راولپنڈی ڈویژن کا ہی حصہ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ تلہ گنگ میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس پراجیکٹ شروع کیا جارہا ہے۔ تلہ گنگ سمیت پنجاب کے تمام محروم علاقوں کاوکیل ہوں۔ ضلع بننے سے تلہ گنگ کی محرومیاں دورہوں گی اور مسائل نچلی سطح پر حل ہوں گے۔ حافظ عمار یاسر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی تلہ گنگ کے عوام کے محسن ہیں اور تلہ گنگ کے لوگ چودھری پرویزالٰہی کے احسان کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ تلہ گنگ ڈسٹرکٹ و تحصیل بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ضلع بنانے پر وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کیا۔ وکلاء کے وفد نے ملتان خورد کو تحصیل بنانے پر بھی وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کیا۔ سردارتیمور اور ملک مظفر خان نے کہا کہ ملتان خورد کو تحصیل بنانے پر اہل علاقہ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کے ممنون ہیں۔ ملک ممتاز حیدر نے کہا کہ ساڑھے تین ارب روپے سے تلہ گنگ، سرگوددھا، خوشاب ر وڈعوام کی ضرورت ہے۔ سابق صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفود میں تلہ گنگ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد عثمان، نائب صدرملک غلام رسول، جنرل سیکرٹری سید عمران شاہ، ایگزیکٹو ممبر ذوالفقار یعقوب، سابق صدر اعجاز بھٹی، خواجہ آفتاب، ناصر جمال، خواجہ ناصر آفتاب، ملک غلام اکبر، ملک فتح خان، ملک اویس، ملک ممتاز حیدر اور ملک اسد محمود شامل تھے۔

Check Also

I don’t know on what agenda this caretaker government has come, our close associates are being targeted and picked up: Ch Parvez Elahi

Ch Parvez Elahi strongly condemns the kidnapping of senior lawyer Amir Saeed Rawn by some …