وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سے راجہ بشارت اور اسلم اقبال کی ملاقات، نگران وزیراعلیٰ، سیاسی صورتحال اور سپیکر کی سربراہی میں کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے تبادلہ خیال
January 18, 2023
Featured, News, Pictures, Urdu News
72 Views
ہم نے غیر جانبدار شخصیات کے نام نگران وزیراعلیٰ کیلئے پیش کئے جبکہ اپوزیشن نے جانبدار شخصیات کے نام دے کر مذاق کیاہے: چودھری پرویزالٰہی
اپوزیشن نے نگران وزیراعلیٰ کے نام پربھی سیاست چمکانے کی کوشش کی، اپوزیشن نگران وزیراعلیٰ کے حوالے سے جو چاہتی ہے وہ خواب پورا نہیں ہوگا
راجہ بشارت، اسلم اقبال اور ہاشم جواں بخت پر مشتمل کمیٹی کھلے دل کیساتھ مذاکرات کریگی، انشاء اللہ نگران وزیراعلیٰ وہ آئیگا جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے
لاہور18جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے آج وزیراعلیٰ آفس میں راجہ بشارت اور میاں اسلم اقبال نے ملاقات کی، جس میں نگران وزیراعلیٰ اور سیاسی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ہوئی اور سپیکر پنجاب اسمبلی کی سربراہی میں کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پر ویزالٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے غیر جانبدار شخصیات کے نام نگران وزیراعلیٰ کیلئے پیش کئے جبکہ اپوزیشن نے جانبدار شخصیات کے نام دے کر مذاق کیاہے۔ اپوزیشن نے نگران وزیراعلیٰ کے نام پربھی سیاست چمکانے کی کوشش کی۔ اپوزیشن نگران وزیراعلیٰ کے حوالے سے جو چاہتی ہے وہ خواب پورا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کی سربراہی میں کمیٹی نگران وزیراعلیٰ کے حوالے سے کسی نتیجے پر پہنچ جائے گی اور راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال اور ہاشم جواں بخت پر مشتمل کمیٹی کھلے دل کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔ ہماری کوشش ہوگی کہ نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے جلد ہو۔ انشاء اللہ نگران وزیراعلیٰ وہ آئے گا جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔
