Thursday , June 1 2023
Breaking News
Home / Featured / گڈ گورننس اور ڈلیور کرنیوالے افسر کو کوئی نہیں نکال سکتا، ایف آئی آر ہر شہر ی کا حق، جو ایف آئی آر نہیں کاٹے گاسزا کا مستحق ہوگا

گڈ گورننس اور ڈلیور کرنیوالے افسر کو کوئی نہیں نکال سکتا، ایف آئی آر ہر شہر ی کا حق، جو ایف آئی آر نہیں کاٹے گاسزا کا مستحق ہوگا

پولیس کا رویہ بہتر ہونے سے معاشرے میں عزت بڑھے گی، تھانوں میں انسانی وقار کا تقدس ملحوظ خاطر رکھا جانا چاہئے: چودھری پرویزالٰہی
پولیس کو ڈرونز اور دیگر جدید آلات دئیے جائینگے، دوبارہ آ کر پولیس ریفارمز کے ادھورے ایجنڈے کو مکمل کریں گے
سندھ میں پولیس کابراحال ہے، کے پی کے پولیس کی اچھی شہرت ہے، وزیراعلیٰ کا سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے زیر تربیت اے ایس پیز سے خطاب
لاہور 18جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں 49 ویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے زیر تربیت اے ایس پیز کے بیج نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے زیر تربیت پولیس افسران سے گفتگوکی اور سوالوں کے جواب دئیے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے زیر تربیت پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا رویہ بہتر ہونے سے معاشرے میں عزت بڑھے گی۔ تھانوں میں انسانی وقار کا تقدس ملحوظ خاطر رکھا جانا چاہئے۔ گڈ گورننس اور ڈلیور کرنے والے افسر کو کوئی نہیں نکال سکتا۔ پولیس افسران اور ملازمین معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ عوام کی جتنی دعائیں لیں گے، اتنی ہی عزت ہوگی۔ مقابلے کا امتحان پاس کرنے کیلئے محنت کے ساتھ ساتھ خاندان کی دعائیں بھی ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کوجرائم پیشہ افرا دکی سرکوبی کیلئے ڈرونز اور دیگر جدید آلات دئیے جائیں گے۔ پولیس کیلئے جدید بکتر بند گاڑیاں بھی تیار کرائیں گے۔ طاقت کااستعمال آخری آپشن ہونا چاہئے، مذاکرات اور گفت و شنید سے معاملات حل کئے جانے چاہئیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جب سے پاکستان بنا ہے اتنے برے معاشی حالات کبھی نہیں تھے۔ دوبارہ حکومت آئی توپولیس ریفارمز کے ادھورے ایجنڈے کو مکمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر ہر شہر ی کا حق ہے، جو ایف آئی آر نہیں کاٹے گاسزا کا مستحق ہوگا۔ سندھ میں پولیس کابراحال ہے، کے پی کے کی پولیس کی اچھی شہرت ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے سدباب کیلئے سپیشل فورس بنا رہے ہیں۔ جیلوں میں اصلاحات کر کے تبدیلی لائیں گے۔ بی اے تک تعلیم مفت کردی ہے۔ ریسکیو1122 ایمرجنسی سروس کو اپ گریڈ کردیاہے۔ راجہ محمد بشارت، چیف سیکرٹری عبد اللہ خان سنبل، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اسداللہ خان، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر، سیکرٹری اطلاعات سلوت سعید، بلوچستان، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے زیر تربیت پولیس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …