وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے چیئرمین پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ قیصر اقبال بریار، سلیم بریار اور احسن سلیم بریار کی ملاقات
January 19, 2023
Featured, News, Pictures, Urdu News
56 Views
پنجاب سرمایہ کاری سمیت ہر شعبے میں لیڈ لے رہاہے، سرمایہ کاروں کو پہلی بار ایک چھت تلے تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں: چودھری پرویزالٰہی
ن لیگ کی حکومت نے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کوئی عملی اقدام نہیں کیا، پنجاب سرمایہ کاروں کیلئے سب سے محفوظ صوبہ ہے
قیصر اقبال بریار نے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کو صوبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے فراہم کردہ ساز گار ماحول اور اہم اقدامات سے آگاہ کیا
لاہور 19جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں چیئرمین پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ قیصر اقبال بریار، سلیم بریار اور احسن سلیم بریار نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ قیصر اقبال بریار نے چیئرمین پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ مقرر کرنے پر وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاری سمیت ہر شعبے میں لیڈ لے رہاہے۔ صوبے میں سرمایہ کاروں کو پہلی بار ایک چھت تلے تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ سرمایہ کاری بڑھنے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کوئی عملی اقدام نہیں کیا۔ آج پنجاب سرمایہ کاروں کیلئے سب سے محفوظ صوبہ ہے۔ پنجاب کو سرمایہ کاروں کیلئے سب سے بہترین صوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ پنجاب میں سرمایہ کاروں اور عوام کیلئے ہر سطح پر آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔ قیصر اقبال بریار نے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کو صوبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے فراہم کردہ ساز گار ماحول اور اہم اقدامات سے آگاہ کیا۔
