Thursday , June 1 2023
Breaking News
Home / Featured / وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے لمپی سکن کی ممکنہ لہر سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن مہم کا آغاز کر دیا، ڈیڑھ ارب روپے کی گرانٹ فراہم

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے لمپی سکن کی ممکنہ لہر سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن مہم کا آغاز کر دیا، ڈیڑھ ارب روپے کی گرانٹ فراہم

لمپی سکن کے موثر کنٹرول کیلئے 60 لاکھ ڈوزیز مہیا، ویکسین لائیوسٹاک فارمرز کے گھر جاکر مویشیوں کو مفت لگائی جائے گی: چودھری پرویزالٰہی
لاہور 19جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے لمپی سکن کی دوسری ممکنہ لہر سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن مہم کا آغاز کر دیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے مہم میں استعمال ہونے والی لمپی سکن ویکسی نیشن کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ کو لمپی سکن ویکسی نیشن مہم کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حکومت پنجاب نے لمپی سکن ویکسی نیشن کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کی گرانٹ فراہم کی ہے اور لمپی سکن کے موثر کنٹرول کیلئے وسیع پیمانے پر60 لاکھ ڈوزیز مہیا کی ہیں۔ ویکسین لائیوسٹاک فارمرز کے گھر جاکر مویشیوں کو مفت لگائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب نے دوسرے صوبوں کی نسبت ویکسین کم نرخ پر خریدی ہے۔ صوبے میں اڑھائی کروڑ سے زائد مویشی اور 2کروڑ84لاکھ سے زیادہ بھینسیں ہیں۔ لائیوسٹاک ہمارے نیشنل جی ڈی پی میں 14.1فیصد اور ایگریکلچر میں 63فیصد ہے۔ پنجاب کے دیہات میں 37 فیصد آمدن لائیوسٹاک سے حاصل کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن کے فوائد سے دیہات میں فارمرز کو آگہی کی ضرورت ہے۔ لمپی سکن سمیت متعدد وائرس مویشیوں کی بیماری کا سبب بنتے ہیں۔ لائیوسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب بھر میں مختلف بیماریوں کی ویکسین کی200ملین ڈوزیز مفت فراہم کررہا ہے۔ لمپی سکن کے موثر سدباب کے لئے لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے بہترین پلاننگ کی ہے اور لمپی سکن کے موثر کنٹرول کیلئے موبائل ایپ (ADRS-Info)تشکیل دی گئی ہے۔ دستیاب وسائل سے ویکسی نیشن شروع کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میں محکمہ لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ کی ٹیم کو مبارکبادپیش کرتا ہوں اور مجھے توقع ہے کہ محکمہ لائیوسٹاک کی فیلڈ ٹیمیں اس بیمار ی کے خاتمے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گی۔ سردار شہاب الدین، سردار آصف نکئی، حافظ عمار یاسر، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر، سیکرٹری لائیوسٹاک، سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …