Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کاایک اور تاریخی اقدام، حرمت قرآن کریم پورٹل کا افتتاح، ویب سائٹس پر جعلی مواد کی نشاندہی ہوگی

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کاایک اور تاریخی اقدام، حرمت قرآن کریم پورٹل کا افتتاح، ویب سائٹس پر جعلی مواد کی نشاندہی ہوگی

پورٹل آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے تحت کام کریگا، قرآن سے متعلق منفی مواد کے بارے میں الرٹ جاری کریگا: چودھری پرویزالٰہی
پورٹل کے ذریعے مذموم حرکتیں کرنیوالوں کی ویب سائٹس کو بلاک کیا جاسکے گا، پبلشرز اور ای پبلشرز کی رجسٹریشن اور مانیٹرنگ کی جا سکے گی
غلط مواد اپ لوڈ کرنیوالے شخص کی فوری پکڑ ہوگی، سافٹ ویئر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکی اور ایران کو بھی دینگے
عمران خان سچا لیڈر، قائداعظم کے بعد عمران خان واحد لیڈر ہے جو جھوٹ نہیں بولتے، عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں
شریف صبح اٹھ کر من، من چیزیں کھا کر جھوٹ بولنا شروع کر دیتے ہیں، پھر شریف اور رانا ثناء اللہ رات گئے تک جھوٹ ہی بولتے رہتے ہیں
جتنا بھی کام کیاہے اللہ تعالیٰ کی رضا اور نیک نیتی سے کیاہے، چاہتاہو ں کہ اللہ تعالیٰ بھی راضی ہوجائے اور اس کی مخلوق بھی خوش ہو
نگران وزیراعلیٰ کیلئے غیر جانبدار شخصیات کے نام دئیے، چیف الیکشن کمشنر کے بنائے وزیراعلیٰ کو چلنے نہیں دینگے، سپریم کورٹ جائینگے
لاہور 19جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے آج پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں حرمت قرآن کریم پورٹل کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حرمت قرآن کریم پورٹل آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی ٹیکنالوجی کے تحت کام کرے گا۔ پورٹل ویب سائٹس پر موجود قرآن کریم سے متعلق جعلی مواد کی نشاندہی کرے گا۔ حرمت قرآنِ کریم پورٹل قرآن بورڈ اور متعلقہ اداروں کو ویب سائٹس پر قرآن سے متعلق منفی مواد کے بارے میں الرٹ جاری کرے گا۔ پورٹل متعلقہ اداروں کو متنازعہ مواد بلاک کرنے اور ایسا مواد اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے الرٹ بھی جاری کرے گا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حرمت قرآن کریم پورٹل کے ذریعے مذموم حرکتیں کرنیوالوں کی ویب سائٹس کو بلاک کیا جاسکے گا۔ سسٹم کی مدد سے پبلشرز اور ای پبلشرز کی رجسٹریشن اور مانیٹرنگ بھی کی جا سکے گی۔ وزیراعلیٰ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم کی توہین یا تبدیلی کو روکنے کیلئے پنجاب حکومت نے حرمت قرآن کریم پورٹل بناکر تاریخی اقدامات کیا ہے۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے قرآن بورڈ کے اشتراک سے ایک سافٹ ویئر بنایا ہے۔ خاتم النبینؐ کے نام یا قرآن کریم کی آیت یا ترجمہ میں تبدیلی کی اشاعت پر فوری الرٹ جاری ہوگا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ایک سافٹ ویئر کا سسٹم متحدہ علما ء بورڈ کے دفتر میں ہوگا اور ایک پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں ہو گا۔ غلط مواد ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے والے شخص کی فوری پکڑ ہوگی اور ویب سائٹ بھی بلاک ہوگی۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے یہ سافٹ ویئر خود بنایا ہے۔ یہ دین کا بہت بڑا کام ہواہے اور ہم یہ سافٹ ویئر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکی اور ایران کو بھی دیں گے۔ علماء کرام کا وفد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکی اور ایران جائے گا اور دین کے اس کام کو آگے بڑھائیں گے۔ چودھری پرویزلٰہی نے کہا کہ چیئر مین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ فیصل یوسف، سابق معاون خصوصی انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر ارسلان خالد اور ان کی ٹیم حرمت قرآن پورٹل بنانے پر مبارکباد کی مستحق ہے۔ قرآن بورڈ، علماء کرام اور پی آئی ٹی بی نے دوماہ کی قلیل مدت میں شاندار کام کیا ہے۔ ڈاکٹر ارسلان خالد، فیصل یوسف اور ان کی ٹیم نے حرمت قرآن پورٹل بنا کردین کی خدمت کی ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان سچا اور کھرا لیڈر ہے۔ قائداعظم کے بعد عمران خان واحد لیڈر ہیں جو جھوٹ نہیں بولتے۔ عمران خان عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں۔ شریف صبح اٹھ کر من، من چیزیں کھا کر جھوٹ بولنا شروع کر دیتے ہیں۔ پھر شریف اور رانا ثناء اللہ رات گئے تک جھوٹ ہی بولتے رہتے ہیں۔ دشمن غلطی کر رہا ہو تو اسے روکتے نہیں بلکہ اسے غلطی کرنے دیتے ہیں تاکہ وہ خود ہی ڈوبے۔ ہم نے اپنا اپوزیشن لیڈر بناناہے اور راجہ ریاض کو نکالنا ہے۔ راجہ ریاض کو تو خود شرم آنی چاہیے اور عہدہ چھوڑ دینا چاہیے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میں نے جتنا بھی کام کیاہے اللہ تعالیٰ کی رضا اور نیک نیتی سے کیاہے۔ میں چاہتاہو ں کہ اللہ تعالیٰ بھی راضی ہوجائے اور اس کی مخلوق بھی خوش ہو۔ ہمیں علم ہے کہ الیکشن کمیشن کی سوچ اور نیت کیاہے، وہ عمران خان کے خلاف روز کیسز کررہے ہیں۔ ہم نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے غیر جانبدار شخصیات کے نام دئیے۔ ہم نے شہبازشریف کے اپنے کیبنٹ سیکرٹری سکھیرا صاحب کا نام دیا۔ ہم نے کھوسہ صاحب کا نام دیاتھا وہ شہبازشریف کے چیف سیکرٹری رہے ہیں، کمشنر رہے ہیں۔ اگر نیت خراب ہوتو وہ علیحدہ بات ہے۔ ہم چیف الیکشن کمشنر کے بنائے نگران وزیراعلیٰ کو چلنے نہیں دیں گے اور ہم سپریم کورٹ جائیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ مسلم لیگ ق کے عہدیداران سے تفصیلی میٹنگ ہوئی ہے اور ہم مشاورت کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہماری جماعت کے عہدیدار گراس روٹ لیول پر کارکنوں سے مشاورت کریں گے اور اس کے بعد ہم مشاورت کے ساتھ پی ٹی آئی کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔ سیاست ہوتی ہے تو صوبے یا ملک کی سیاست ہوتی ہے۔ الیکشن جب بھی ہوں، ہم بھرپور طریقے سے الیکشن لڑیں گے۔ وزیراعظم یا وزیراعلیٰ کا فیصلہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہو گا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اسمبلی نہ توڑنے کا وعدہ کسی سے نہیں کیا، میں نے عمران خان کو پہلے ہی اسمبلی تحلیل کرنے کے بارے لکھ کر دے دیا تھا۔ ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوٹلہ ارب خان ہسپتال میں نے بنایا اور اس کی توسیع کر رہے ہیں، توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف کیس تو ہوں گے۔ شہباز شریف اور زرداری کے اپنے معاملات ہیں، ہم اللہ کی رضا کیلئے نیک نیتی سے کام کرتے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا ن لیگ والوں سے پوچھیں۔ ارفع کریم ٹاور کے ساتھ ٹوئن ٹاور کی طرح دوسرا ٹاوربنائیں گے۔ مال بنانے پر سب نے توجہ دی، سافٹ ویئرایکسپورٹ کرنے کا کسی نے نہیں سوچا۔ اگر بنگلادیش سافٹ ویئر ایکسپورٹ سے اربوں ڈالر کما سکتا ہے تو ہم کیو ں نہیں۔ راسخ الٰہی، مولانا محمد حسین اکبر، یوسف بادوزئی، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری اوقاف، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ فیصل یوسف، ہمیش خان، ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، عمر دراز اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ فیصل یوسف نے وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کو پورٹل کے اہم خدوخال کے بارے میں بریفنگ دی۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …