Sunday , February 5 2023
Breaking News
Home / Featured / نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کیلئے اپوزیشن کا رویہ غیر سنجیدہ، ہمارے اچھے رویے کے باوجودمنفی طرز عمل اپنایا: چودھری پرویزالٰہی

نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کیلئے اپوزیشن کا رویہ غیر سنجیدہ، ہمارے اچھے رویے کے باوجودمنفی طرز عمل اپنایا: چودھری پرویزالٰہی

اپوزیشن کا رویہ ناقابل فہم اور سیاسی ناپختگی کے مترادف ہے، قوم دیکھ رہی ہے کہ نگران وزیراعلیٰ کے معاملے کو بلاوجہ کون طول دے رہا ہے
وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس، سبطین خان، شبلی فراز، راجہ بشارت، ہاشم جواں، اسلم اقبال کی شرکت، نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے حوالے سے مشاورت
لاہور 20جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں سپیکرپنجاب اسمبلی محمد سبطین خان، سینیٹر شبلی فراز، راجہ بشارت، ہاشم جواں بخت اور میاں اسلم اقبال نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے حوالے سے مشاورت اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نگران وزیراعلیٰ کیلئے قائم کمیٹی نے اپوزیشن کے عدم تعاون کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کیلئے اپوزیشن کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔ اپوزیشن نے ایک بار پھر نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے حوالے سے معاملات کو متنازعہ بنایا ہے۔ اپوزیشن کا رویہ ناقابل فہم اور سیاسی ناپختگی کے مترادف ہے۔ نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی پر سیاست کرنے والوں کوشرم آنی چاہیئے۔ انہو ں نے کہا کہ ہم نے کھلے دل سے نگران وزیراعلیٰ کیلئے بہترین شخصیات کے نام دیئے اور قوم دیکھ رہی ہے کہ نگران وزیراعلیٰ کے معاملے کو بلاوجہ کون طول دے رہا ہے۔ ہماری کمیٹی کے ممبران راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال اور ہاشم جواں بخت سینئر سیاستدان ہیں اور سنجیدگی سے مذاکرات چاہتے ہیں مگر افسوس کی بات ہے کہ اپوزیشن نے ہمارے اچھے رویے کے باوجودمنفی طرز عمل اپنایا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایسا نگران وزیراعلیٰ آئے جو شفاف اور صاف انداز میں نگران حکومت کے امور کو آگے بڑھائے۔

Check Also

Under nose of government terrorism is raising its head again, they are only worried about crushing opponents: Imran Khan

PDM and Shehbaz Sharif have nothing for providing relief to people, after incompetency, government also …