Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا لاہور میں ارفع ٹوئن ٹاورز کے منصوبے کا اعلان، سنگ بنیاد رکھ دیا، 12ارب روپے کی لاگت کا تخمینہ

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا لاہور میں ارفع ٹوئن ٹاورز کے منصوبے کا اعلان، سنگ بنیاد رکھ دیا، 12ارب روپے کی لاگت کا تخمینہ

ارفع کریم آئی ٹی پارک کے ساتھ ملحقہ اراضی پر سٹیٹ آف آرٹ17منزلہ ٹوئن ٹاورز پراجیکٹ بنے گا، سافٹ ویئر انڈسٹری فروغ پائیگی
نوجوانوں کو روزگار ملے گا، ٹوئن ٹاورزپراجیکٹ میں ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کے دفاتر قائم ہوں گے: چودھری پرویزالٰہی
لاہور 20جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا لاہور میں ارفع ٹوئن ٹاورز کے منصوبے کا اعلان۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب کے ایک اور بڑے منصوبے ارفع ٹوئن ٹاورز کاآج سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلیٰ کو ارفع ٹوئن ٹاورز پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ارفع کریم آئی ٹی پارک کے ساتھ ملحقہ اراضی پر سٹیٹ آف آرٹ ٹوئن ٹاورز کا منصوبہ بنے گا اور اس منصوبے کی لاگت کا ابتدائی تخمینہ 12 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت پرانی سبزی منڈی کی اس اراضی پر پہلے ہی ہسپتال تعمیر کر رہی ہے۔ ارفع ٹوئن ٹاورز پراجیکٹ کا مقصد سافٹ ویئر انڈسٹری کو فروغ دینا ہے۔ سافٹ ویئر انڈسٹری سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 17 منزلہ ٹوئن ٹاور نہ صرف ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کیلئے ایک چھت فراہم کرے گا بلکہ ریونیو پیدا کرنے میں بھی معاون ہوگا۔ ارفع ٹوئن ٹاورز میں ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کے دفاتر قائم ہوں گے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ٹیکنالوجی ایکو سسٹم بہت سے ممالک کی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان اب آئی ٹی کے میدان میں پیچھے رہنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ میرا خواب ہے کہ سیلی کون ویلی جیسی جدید سہولتیں آئی ٹی سیکٹر میں فراہم کی جائیں۔ یوسف بادوزئی، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، ڈی جی ایل ڈی اے، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، ڈی جی ای۔ گورننس، ڈی جی آئی ٹی سولوشنز، ڈی جی پروٹوکول پنجاب عنصرنذیر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …