Thursday , June 1 2023
Breaking News
Home / Featured / مجلس ترقی ادب کیلئے بک ویئر ہاؤس، بک ڈسپلے سنٹر، جدید طرز کا لٹریری کیفے اور کانفرنس ہال تعمیر کرینگے: چودھری پرویزالٰہی

مجلس ترقی ادب کیلئے بک ویئر ہاؤس، بک ڈسپلے سنٹر، جدید طرز کا لٹریری کیفے اور کانفرنس ہال تعمیر کرینگے: چودھری پرویزالٰہی

لٹریری ورکشاپس اور انٹرن شپ پروگرامز کا انعقاد کیا جائیگا، خصوصی گرانٹ کا اعلان، مجلس ترقی ادب کے ڈائریکٹر اصغر عبداللہ سے گفتگو
لاہور 21جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں مجلس ترقی ادب کے ڈائریکٹر اصغر عبداللہ نے ملاقات کی۔ اصغر عبداللہ نے مجلس ترقی ادب کی کارکردگی اور دیگر امور سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ادیب اور دانشور صحت مند معاشرے کی تعمیر میں بنیادی کردارادا کرتے ہیں۔ مجلس ترقی ادب کو جدید طرز کا ادارہ بنانے کی بنیا درکھ دی ہے اور بہت جلد یہ ادارہ نئے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر اپنا کردار بھر پور طور پر ادا کرنے کے قابل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس ترقی ادب کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ بک ویئر ہاؤس اور بک ڈسپلے سنٹر تعمیر کیے جائیں گے۔ جدید طرز کا لٹریری کیفے اور کانفرنس ہال بھی تعمیر ہوں گے۔ طلبہ کیلئے لٹریری ور کشاپس اور انٹرن شپ پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے طلبہ کیلئے خصوصی ایڈیشن شائع کرنے اور ای ریڈر پراجیکٹ کو جلد از جلد پایہ تکمیل پہنچانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے 73 سالہ شاندار روایات کی امین مجلس ترقی ادب کی قدیم عمارت کو ادبی ورثے میں تبدیل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے مجلس ترقی ادب کیلئے خصوصی گرانٹ کا اعلان بھی کیا۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …