Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی ہدایت پر وزیراعلیٰ آفس کے مرکزی کمیٹی روم میں ختم نبوتﷺ سے متعلق آیت اور حدیث مبارکہ آویزاں

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی ہدایت پر وزیراعلیٰ آفس کے مرکزی کمیٹی روم میں ختم نبوتﷺ سے متعلق آیت اور حدیث مبارکہ آویزاں

حضرت محمدﷺ تم مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں لیکن وہ اللہ کے رسول ﷺہیں اور تمام نبیوں میں سب سے آخری نبیﷺ ہیں: سورہ الاحزاب
”میں خاتم النبینﷺ ہوں، میرے بعد کوئی نبیﷺ نہیں ہوگا“: حضرت محمدﷺ کی مستند حدیث مبارکہ بحوالہ ترمذی شریف
وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا راسخ الٰہی کے ہمراہ کمیٹی روم کا دورہ، آویزاں آیت اور حدیث مبارکہ کا معائنہ کیا
جلی حروف میں آیت اور حدیث مبارکہ آویزاں کرنے پر اظہار تشکر، عقیدہ ختم نبوتﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، تحفظ کیلئے تمام تر اقدام کریں گے: چودھری پرویزالٰہی
لاہور 21جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی ہدایت پر وزیراعلیٰ آفس کے مرکزی کمیٹی روم میں ختم نبوتﷺ سے متعلق آیت اور حدیث مبارکہ آویزاں کر دی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ آفس کے مرکزی کمیٹی روم میں سورہ الاحزاب، آیت نمبر40 آویزاں کی گئی۔ سورہ الاحزاب کی آیت نمبر 40 کا ترجمہ اور مفہوم ہے کہ ”حضرت محمدﷺ تم مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں لیکن وہ اللہ کے رسول ﷺہیں اور تمام نبیوں میں سب سے آخری نبیﷺ ہیں اور اللہ تعالیٰ ہر بات کو خوب جاننے والا ہے“۔ مرکزی کمیٹی روم میں عقیدہ ختم نبوتﷺ سے متعلق ترمذی شریف کی حدیت نمبر2219 آویزاں کی گئی۔ ترمذی شریف2219 کے مطا بق رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ”میں خاتم النبینﷺ ہوں، میرے بعد کوئی نبیﷺ نہیں ہوگا“۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے راسخ الٰہی کے ہمراہ کمیٹی روم کا دورہ کیا اور آویزاں آیت اور حدیث مبارکہ کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے جلی حروف میں آیت اور حدیث مبارکہ آویزاں کرنے پر اظہار تشکر کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوتﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اس کے تحفظ کیلئے تمام تر اقدام کریں گے۔ نکاح نامے میں عقیدہ ختم نبوتﷺ کی شق شامل کرنے سے دھوکہ دہی کے واقعات کا سدباب ہوا۔ درسی کتب میں حضرت محمدﷺ کے نام مبارک سے پہلے خاتم النبینﷺ لکھنا لازمی قرار دیا ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے مرکزی کمیٹی روم میں ختم نبوتﷺ سے متعلق آیت اور حدیث مبارکہ آویزاں کرنے پر ایکسین بلڈنگ مریم راٹھور اور ان کی ٹیم کو سراہا۔ عامر سعید راں، ہمیش خان، خطیب جامع مسجد وزیراعلیٰ آفس قاری ساجد اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …