Friday , February 3 2023
Breaking News
Home / Featured / پنجاب احساس پروگرام کے ذریعے سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے مثالی کام کیا، ڈیٹا کیلئے ٹیکنالوجی کی مدد لی: چودھری پرویزالٰہی

پنجاب احساس پروگرام کے ذریعے سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے مثالی کام کیا، ڈیٹا کیلئے ٹیکنالوجی کی مدد لی: چودھری پرویزالٰہی

احساس پروگرام اور سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام جاری رہنا چاہئے، فنڈز کی شفافیت سے استعمال کی ماضی میں کوئی مثال نہیں
سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز رکھے، مستند ڈیٹا ملنے پر یہ رقم سندھ حکومت کو دی جائے گی
وزیراعلیٰ سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ملاقات، احساس راشن پروگرام اور سیلاب متاثرین کی بحالی و آباد کاری کے پروگرام پر بریفنگ دی
لاہور 21جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں پنجاب احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشترنے ملاقات کی۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے مستحق خاندانوں کیلئے مالی معاونت کے احساس راشن پروگرام پر بریفنگ دی اور سیلاب متاثرین کی بحالی و آباد کاری کے پروگرام پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے مستحق افراد کی مدد کیلئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب احساس پروگرام کے ذریعے سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے مثالی کام کیاہے۔ سیلاب متاثرین کا ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کی مدد لی گئی ہے۔ احساس پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد آئندہ بھی جاری رہنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کی افادیت کے پیش نظر اسے کسی دور میں بند نہیں کیا گیا اور امید ہے کہ احساس پروگرام اور سیلاب متاثرین کی بحالی جاری رہے گی۔ سیلاب متاثرین کی مدد ثواب کا کام ہے۔ فنڈز کی شفافیت سے استعمال کی ماضی میں کوئی مثال نہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز رکھے۔ مستند ڈیٹا ملنے پر ایک ارب روپے سندھ حکومت کو دیئے جائیں گے۔ سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کا ڈیٹا نہیں دیا۔ پنجاب حکومت کی طرف سے باضابطہ طور پر ایک ارب روپے کی فراہمی کیلئے خط کا جواب بھی سندھ نے نہیں دیا۔ سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے عمران خان کی ہدایت کے مطابق ایک ارب روپے دینا چاہتے ہیں۔ سیلاب متاثرین کی مددفلاحی کام ہے، سندھ کا عدم تعاون ناقابل فہم ہے۔ حکومت پنجاب اور متعلقہ ادارے ہر طرح سے سندھ حکومت سے رابطہ کر چکے ہیں۔ پنجاب سندھ کے متاثرہ بھائیوں کیلئے اپنی کمٹمنٹ پوری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پنجاب کو سیلاب متاثرین کیلئے کوئی پائی پیسہ نہیں دیا۔

Check Also

I don’t know on what agenda this caretaker government has come, our close associates are being targeted and picked up: Ch Parvez Elahi

Ch Parvez Elahi strongly condemns the kidnapping of senior lawyer Amir Saeed Rawn by some …