حارث سٹیل کیس میں 35 لاکھ روپے کی پلی بارگین کرنے والے شخص سے کیسے انصاف کی توقع کی جا سکتی ہے: چودھری پرویزالٰہی
January 22, 2023
Featured, News, Urdu News
105 Views
لاہور 22 جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کرنے کے فیصلے پر کہا ہے کہ حارث سٹیل کیس میں 35 لاکھ روپے کی پلی بارگین کرنے والے شخص سے کیسے انصاف کی توقع کی جا سکتی ہے، میرا قریب ترین رشتے دار کیسے نگران وزیراعلیٰ بن سکتا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا متنازعہ فیصلہ ہر اصول اور ضابطے کے خلاف ہے، الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف ہم سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔