Friday , February 3 2023
Breaking News
Home / Featured / وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے پاکستانی نژادامریکی بزنس مین اور ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما طاہر جاوید کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے پاکستانی نژادامریکی بزنس مین اور ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما طاہر جاوید کی ملاقات

طاہر جاوید نے مختصر مدت میں پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کے مثالی اقدامات کو سراہا
وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت نے 5 سال کے کام 5ماہ میں کئے، عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کی ہے: طاہر جاوید
پنجاب، کیلیفورنیاسسٹرصوبے معاہدہ، تجارتی وکاروباری تعلقات میں اضافہ ہوگا، سرمایہ کاری بڑھے گی: چودھری پرویزالٰہی
تعلیم، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ماحولیات اور ثقافت کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ ملے گا، پنجاب اور کیلیفورنیا کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط ہونگے
لاہور22جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں پاکستانی نژادامریکی بزنس مین اور ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما طاہر جاوید نے ملاقات کی۔ طاہر جاوید نے مختصر مدت میں پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کے مثالی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت نے 5 سال کے کام 5ماہ میں کئے اور چودھری پرویزالٰہی نے پہلے دور کی طرح اس بار بھی عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کی ہے۔ طاہر جاوید نے کہا کہ پنجاب اور امریکی ریاست کیلیفورنیا کو سسٹر صوبے قرار دینا وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کو ایک بڑا کارنامہ ہے جس پر وزیراعلی چودھری پرویزالٰہی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور کیلیفورنیا کو سسٹر صوبے قرار دینے کا معاہدہ تجارتی، معاشی، کاروباری تعلقات میں اضافے کا باعث ہوگا۔ پنجاب اور امریکی ریاست کیلیفورنیا کے مابین دوطرفہ سرمایہ کاری بڑھے گی۔ تعلیم، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ماحولیات اور ثقافت کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ ملے گا۔ یہ معاہدہ پنجاب اور کیلیفورنیا کی ریاست کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں رہنے والے پاکستانیوں نے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی ہے اور وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈمیں مخیر حضرات نے دل کھول کر عطیات دیئے اور ہماری حکومت نے رقم کو سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری کیلئے شفافیت کے ساتھ استعمال کیا ہے۔

Check Also

I don’t know on what agenda this caretaker government has come, our close associates are being targeted and picked up: Ch Parvez Elahi

Ch Parvez Elahi strongly condemns the kidnapping of senior lawyer Amir Saeed Rawn by some …