وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے گستاخانہ واقعہ کی شدید مذمت
January 22, 2023
Featured, News, Urdu News
87 Views
قرآن کریم کی بے حرمتی کا واقعہ بدترین اور انتہائی دل آزاری والا فعل ہے، مہذب معاشرے میں ایسے افسوسناک واقعہ کی رتی بھر بھی گنجائش نہیں: چودھری پرویزالٰہی
قرآن کریم کا احترام ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، آزادی اظہار کی آڑ میں ایسا واقعہ ہر گز برداشت نہیں
آزادی اظہار کی آڑ میں کسی کو مذہبی جذبات مجروح کرنے کی اجاز ت نہیں ہونی چاہیے، کوئی بھی مسلمان قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعہ کسی صورت برداشت نہیں کرسکتا
لاہور 22جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے گستاخانہ واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ قرآن کریم کی بے حرمتی کا واقعہ بدترین اور انتہائی دل آزاری والا فعل ہے۔ مہذب معاشرے میں ایسے افسوسناک واقعہ کی رتی بھر بھی گنجائش نہیں۔ کسی بھی مہذب معاشرے میں الہامی کتاب کی بے حرمتی کے واقعہ کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ قرآن کریم کا احترام ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں ایسا واقعہ ہر گز برداشت نہیں۔ کیا اربوں مسلمانوں کی دل آزاری کر کے ہی آزادی اظہار کے تقاضے پورے ہوتے ہیں۔ سویڈن میں اس اقدام سے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ آزادی اظہار کی آڑ میں کسی کو مذہبی جذبات مجروح کرنے کی اجاز ت نہیں ہونی چاہیے۔ کوئی بھی مسلمان قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعہ کسی صورت برداشت نہیں کرسکتا۔