وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک کی رہائش گاہ آمد، بڑے بھائی کے انتقال پراظہار افسوس، فاتحہ خوانی کی
January 22, 2023
Featured, News, Pictures, Urdu News
66 Views
لاہور 22جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی آج جی او آر ٹو میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک کی رہائش گاہ گئے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک سے ان کے بڑے بھائی کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے عنایت اللہ لک اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے مرحوم کی روح کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے بھائی کے انتقال پر دلی دکھ ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
