Thursday , June 1 2023
Breaking News
Home / Featured / عمران خان کرپٹ مافیا کے آگے ڈٹ کر کھڑا ہے، انتخاب میں شکست پی ڈی ایم کا مقدر بنے گی: چودھری پرویزالٰہی

عمران خان کرپٹ مافیا کے آگے ڈٹ کر کھڑا ہے، انتخاب میں شکست پی ڈی ایم کا مقدر بنے گی: چودھری پرویزالٰہی

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور سابق ارکان پنجاب اسمبلی کی ملاقات

الیکشن کمیشن کے کنڈکٹ پر شدید تنقید اور نگران سیٹ اپ میں بڑے پیمانے پر بیورو کریسی کی اکھاڑ پچھاڑ کی مذمت

لاہور(24جنوری 2023) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور سابق ارکان پنجاب اسمبلی نے مشاورتی ملاقات کی۔ ملاقات میں سابق ایم پی اے امیر محمد خان، سابق ایم پی اے طلعت فاطمہ نقوی سمیت ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس، ایڈووکیٹ عامر سعید راں اور ایڈووکیٹ امداد حسین چانڈیو بھی شریک تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، عام انتخابا ت کے معاملات اور دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کرپٹ مافیا کے آگے ڈٹ کر کھڑا ہے، انتخاب میں شکست پی ڈی ایم کا مقدر بنے گی، قوم عمران خان کے ساتھ ہے، آنے والا وقت صرف عمران خان کا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی اور سپیکر پنجاب اسمبلی نے الیکشن کمیشن کے کنڈکٹ پر شدید تنقید اور نگران سیٹ اپ میں بڑے پیمانے پر بیورو کریسی کی اکھاڑ پچھاڑ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکم ہوا ہے کہ پچیس مئی والے آفیسر ز فوری لگانے شروع کردیں، لوگوں کو گرفتار کرنے اور گھروں سے اٹھانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا، الیکشن کمیشن غیر جانبداری سے شفاف الیکشن کیلئے اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہے، الیکشن کمیشن کے نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کے متنازعہ فیصلے کو عدلیہ میں چیلنج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ نہ دیکر آئینی ذمہ داری کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، پنجاب میں متنازعہ ترین آفیسرز اور پی ٹی آئی مخالف شہرت رکھنے والے آفیسرز کو اہم عہدوں پر تعینات کیا جارہا ہے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …