Friday , February 3 2023
Breaking News
Home / Featured / چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی ملاقات

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی ملاقات

چودھری پرویزالٰہی نے عمران خان اور دیگر رہنماؤں کو آئندہ سیاسی معاملات کے حوالے سے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا

ملاقات میں سیکرٹری جنرل اسد عمر اور فواد چودھری، سینیٹر اعظم سواتی اور حماد اظہر شریک تھے، الیکشن کمیشن کے متنازعہ اقدامات کے خلاف آئینی آپشنز اور ان کے خلاف احتجاج کو جاری رکھنے کا فیصلہ

لاہور(24جنوری 2023) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں سیکرٹری جنرل اسد عمر اور فواد چودھری، سینیٹر اعظم سواتی اور حماد اظہر شریک تھے۔ ملاقات میں الیکشن کمیشن کے متنازعہ اقدامات کے خلاف آئینی آپشنز اور ان کے خلاف احتجاج کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے اور سیاسی آپشنز پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ چودھری پرویزالٰہی نے عمران خان اور دیگر رہنماؤں کو آئندہ سیاسی معاملات کے حوالے سے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔ تمام رہنماؤں نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں ابھی تک الیکشن کی تاریخ نہ آنے اور پنجاب میں بیورو کریسی کی اکھاڑ پچھاڑ کے معاملات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔#

Check Also

I don’t know on what agenda this caretaker government has come, our close associates are being targeted and picked up: Ch Parvez Elahi

Ch Parvez Elahi strongly condemns the kidnapping of senior lawyer Amir Saeed Rawn by some …