Prime Ministerial candidate for the Pakistan Muslim-League-Qaid (PML-Q) party, Chaudhry Pervez Elahi, gestures as he speaks during an interview with an unseen AFP correspondent in Lahore on February 14, 2008. The PML-Q's candidate to be prime minister if it wins the polls, Chaudhry Pervaiz Elahi, says the reason for the absence of Musharraf in their campaigning materials was simply to keep in line with the law."Under the constitution the president is above politics, and nobody can use his name, his photograph. This doesn't mean we have left him," Elahi told AFP in an interview at his imposing Lahore family home. AFP PHOTO/Arif ALI (Photo credit should read ARIFALI/AFP/Getty Images)
چودھری وجاہت حسین جیسے سینئر سیاستدان اور ان کے بیٹے موسی الٰہی پر بے بنیاد مقدمہ درج کرنا قابل مذمت ہے: چودھری پرویزالٰہی
January 25, 2023
Featured, News, Urdu News
116 Views
ہمارے ساڑھے پانچ ماہ کے دور حکومت میں کسی ایک سیاسی کارکن کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی گئی
ن لیگ کی منتقم قیادت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے بھی کوئی سبق نہیں سیکھا، شریف جب بھی اقتدار میں آتے ہیں تو رانا ثناء اللہ اور عطاء اللہ تارڑ جیسے لوگ چوزوں کی طرح پھدکنا شروع کر دیتے ہیں
لاہور(25جنوری 2023) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ہمارے ساڑھے پانچ ماہ کے دور حکومت میں کسی ایک سیاسی کارکن کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی گئی، جس طرح چودھری وجاہت حسین جیسے سینئر سیاستدان اور ان کے بیٹے موسی الٰہی پر بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا وہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت انتقام کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن سے بھی انہوں نے سبق نہیں سیکھا، شریف جب بھی اقتدار میں آتے ہیں تو رانا ثناء اللہ اور عطاء اللہ تارڑ جیسے لوگ چوزوں کی طرح پھدکنا شروع کر دیتے ہیں، شریفوں کی تاریخ اپنے مخالفین کے خلاف ایسی انتقامی کارروائیوں سے بھری ہوئی ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب پولیس نے 16 اپریل کو جس طرح ارکان پنجاب اسمبلی پر ایوان کے اندر بدترین تشدد کیا دنیا میں اسکی مثال نہیں ملتی، ارکان اسمبلی پر تشدد میں ملوث سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ اور سابق آئی جی پنجاب کو ہم بھولیں گے نہیں، نہ ہی ہم 16 اپریل اور 25 مئی کے واقعات کو بھولے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شریفوں کے ظلم کی سیاہ رات الیکشن کمیشن کی وجہ سے صرف ڈھائی ماہ کی بچہ سکے کی حکومت ہے پھر ان کے تمام غیر قانونی اقدامات کا حساب ہو گا۔
Check Also
Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …