Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے ٹیلیفونک رابطہ، موجودہ سیاسی صورتحال پر طویل مشاورت

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے ٹیلیفونک رابطہ، موجودہ سیاسی صورتحال پر طویل مشاورت

اللہ کی ذات کے بعد حکومت کے فاشسٹ اقدامات سے تحفظ اعلیٰ عدلیہ ہی دے سکتی ہے، پہلے بھی انصاف عدلیہ سے ملا اب بھی انشاء اللہ انصاف انہی سے ملے گا: چودھری پرویزالٰہی

لاہور(25جنوری 2023) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور موجودہ سیاسی صورتحال پر طویل مشاورت کی گئی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اللہ کی ذات کے بعد حکومت کے فاشسٹ اقدامات سے تحفظ اعلیٰ عدلیہ ہی دے سکتی ہے، پہلے بھی انصاف عدلیہ سے ملا، پختہ یقین ہے کہ اب بھی انصاف انہی سے ملے گا۔ انہوں نے عمران خان کو بتایا کہ وکلاء سے حکومتی مظالم کے خلاف فوری عدالتوں سے رجوع کرنے کا کہا ہے، صرف عدالتیں ہی حکومتی اوچھے ہتھکنڈوں سے تحفظ دے سکتی ہے۔ عمران خان نے چودھری پرویزالٰہی کے مشوروں سے اتفاق کیا۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …