Thursday , December 7 2023
Breaking News
Home / Featured / مریم نواز کی واپسی پر اسحق ڈالر نے قوم کو پٹرول کی قیمت میں 35روپے فی لیٹر اضافے کی سلامی دی ہے: چودھری پرویزالٰہی

مریم نواز کی واپسی پر اسحق ڈالر نے قوم کو پٹرول کی قیمت میں 35روپے فی لیٹر اضافے کی سلامی دی ہے: چودھری پرویزالٰہی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کریڈٹ نواز شریف اور مریم نواز کو جاتا ہے، مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے، حکومت کو صرف انتقامی کاروائیوں سے فرصت نہیں

سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سے سابق وفاقی وزیر بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال اور ابتر معاشی صورتحال پر بات چیت

لاہور(29جنوری 2023) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے سابق وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور ابتر معاشی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ مریم نواز کی واپسی پر اسحق ڈالر نے قوم کو پٹرول کی قیمت میں 35روپے فی لیٹر اضافے کی سلامی دی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کریڈٹ نواز شریف اور مریم نواز کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے، حکومت کو صرف انتقامی کاروائیوں سے فرصت نہیں، امن و امان کی صورتحال تباہ ہو چکی جرائم میں تیزی سے اضافہ ہوچکا ہے، انتظامی گورننس بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ڈویلپمنٹ منصوبوں سے جو روزگار کے مواقع پیدا ہورہے تھے وہ بھی بند ہوگئے ہیں، بچے سقے محسن نقوی کی حکومت میں بے روزگاری میں مزید اضافہ ہورہا ہے، مہنگائی حکومت کے بس سے باہر ہو گئی اب یہ ملک کو ڈیفالٹ کی طرف لیکر جارہے ہیں، قوم کو مہنگائی کے عذاب میں پھنسا کر آنے والوں کو عوام مسترد کرچکے ہیں، ہر روز اس حکومت میں عوام کو مہنگائی کے نئے طوفان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …