Saturday , December 9 2023
Breaking News
Home / Featured / پشاور پولیس لائینز مسجد دھماکے میں ملوث عناصر انسانیت کے دشمن ہیں: چودھری پرویزالٰہی

پشاور پولیس لائینز مسجد دھماکے میں ملوث عناصر انسانیت کے دشمن ہیں: چودھری پرویزالٰہی

نگران حکومت کا فوکس امن و امان اور عوامی ایشوز نہیں بلکہ انتقامی کارروائیوں پر ہے، وہ صرف سیاسی مخالفین کو کچلنے میں مصروف ہیں

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور سابق سپیکر پنجاب اسمبلی افضل ساہی کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت

لاہور(30جنوری 2023) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور سابق سپیکر پنجاب اسمبلی افضل ساہی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں پولیس لائینز پشاور کی مسجد میں ہونے والے دھماکے پر شدید مذمت کا اظہار کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ واقعہ میں ملوث عناصر انسانیت کے دشمن ہیں، نگران حکومت کے آنے کے بعد امن و امان کی صورتحال خراب ہو رہی ہے، نگران حکومت کا فوکس امن و امان اور عوامی ایشوز نہیں بلکہ انتقامی کارروائیوں پر ہے، نگران حکومت صرف سیاسی مخالفین کو کچلنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں انتخابات کی تاحال تاریخ نہ آنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نگران سیٹ اپ اور گورنرز اپنی آئینی ذمہ داریاں بھول کر کسی اور ایجنڈے پر گامزن ہیں، نگران سیٹ ا پ اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کر کے غیر آئینی و غیر قانونی اقدامات کا مرتکب ہو رہا ہے، نگران سیٹ اپ ہر وہ کام کررہاہے جو اس کا مینڈیٹ ہی نہیں، نگران سیٹ اپ اور پی ڈی ایم کو انتقامی مقدمات اور گرفتاریوں سے فرصت نہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم ملک کی معاشی تباہی کاذمہ دار ہے، ڈالر کو کنٹرول کرنے کے دعوے کرنے والوں نے اپنے دور میں ڈالر کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا، شہباز شریف نااہلی کے ورلڈ ریکارڈ قائم کررہے ہیں، پٹرول اڑھائی سو روپے لٹر کر کے پی ڈی ایم مریم نواز کی واپسی کاجشن منا رہی ہے، حکمران انتخابات ملتوی کرنے سے بازرہیں، انہیں آئین شکنی کاحساب دینا پڑے گا۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …